الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہو گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سماعت 13 دسمبر کو اڈیالہ جیل میں ہو گی۔
وزارتِ داخلہ کو 2 روز میں انتظامی رپورٹ تیار کر کے الیکشن کمیشن میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا فیصلہ نہیں سنایا ہے۔