مولانا فضل الرحمان کی نواز شریف سے ملاقات، اہم امور پر بات چیت

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے عام انتخابات کی تیاریوں اور اشتراک عمل پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے عام انتخابات کی تیاریوں اور اشتراک عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں ن لیگ کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی۔

 جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن میں ن لیگ کے مرکزی سیکریٹریٹ پہنچے تو ن لیگ کےقائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں عام انتخابات کی تیاریوں اور اشتراک عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کی سینئیر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف، سینیٹر اسحاق ڈار، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔