سربراہ پی ٹی آئی نے قربانی دے کر اپنی موومنٹ کو بچایا ہے سربراہ پی ٹی آئی نےچیئرمین عہدہ کارکن کو دے کر موروثی سیاست کا خاتمہ کیا، علی محمد خان کی گفتگو
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علی محمد خان نے دعوی کیا ہے کہ آئندہ الیکشن میں بلا بھی ہو گا، کھلاڑی بھی ہو گا اور کھلاڑیوں کا کپتان بھی ہو گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سربراہ پی ٹی آئی نے قربانی دے کر اپنی موومنٹ کو بچایا ہے سربراہ پی ٹی آئی نےچیئرمین عہدہ کارکن کو دے کر موروثی سیاست کا خاتمہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر علی کو اسی لیے سامنے لائے تاکہ کرپشن کا الزام کوئی نہ لگا سکے سربراہ پی ٹی آئی نے مشکل وقت میں بیرسٹرگوہر کو ذمہ داری سونپی ہے ایک عام سے ورکر کو چیئرمین پارٹی کا عہدہ سونپا ہے۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سربراہ پی ٹی آئی نے قربانی دے کر اپنی موومنٹ کو بچایا ہے سربراہ پی ٹی آئی نےچیئرمین عہدہ کارکن کو دے کر موروثی سیاست کا خاتمہ کیا۔
تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے علاوہ کس نے شفاف انٹراپارٹی الیکشن کرائے؟ ادھر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مرتضیٰ سولنگی کے انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ مرتضیٰ سولنگی کا پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخاب پر سوال اٹھانا جانبدارانہ کردار کا ثبوت ہے۔
پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ نگراں حکومت کی واحد آئینی ذمہ داری منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہے۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ مرتضیٰ سولنگی کسی جماعت کے اندرونی معاملات پر بیان بازی کا آئینی و اخلاقی جواز نہیں رکھتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف ملک میں آئین و جمہوریت کی علمبردار واحد سیاسی جماعت ہے، پاکستان تحریک انصاف نے سیاست میں موروثیت کے تصور کو مسترد کیا۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق نگراں حکومت پی ٹی آئی کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے کےلیے الیکشن کمیشن کی معاونت کر رہی ہے۔ نگراں حکومت انتخابات اور مساوی ماحول فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہے۔