کراچی: (نیوز ڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے غازی تنور کا افتتاح کر دیا، اس تنور سے عوام کو 2 روپے میں روٹی دستیاب ہو گی۔
اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے، شہر بھر میں اس طرح کے 48 تنور لگانے کے لیے جگہ لے لی گئی ہے، 4 مزید تنوروں کا جلد افتتاح کروں گا۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل حل کرنے سے خوشی ملتی ہے، چاہے کوئی کچھ بھی کہے عوام سے رابطہ نہیں توڑوں گا۔
غازی تندور کا افتتاح کردیا
جس سے عوام کو 2 روپے میں روٹی دستیاب ہوگی،عوام کی فلاح و بہبود کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے،شہر بھر میں اس طرح کے 48 تندور کی جگہ لے لی گئی ہے،4 مزید تندور کا جلد افتتاح کروں گا pic.twitter.com/02WQQjewES— Kamran Tessori (@KamranTessoriPk) December 4, 2023
کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ آئی ٹی کورسز کے ایڈمٹ کارڈ کا اجرا شروع کر دیا گیا ہے، ان کورسز کے ذریعے 50 ہزار طالب علموں کو آئی ٹی کے جدید ترین کورسز گورنر ہاؤس میں پڑھائے جائیں گے۔
گورنرہاﺅس میں آئی ٹی کلاسز کے لئے ایڈمٹ کارڈ کا اجراء،ایڈمٹ کارڈ لینے آنے والے طالب علموں سے ملاقات آج سے 50 ہزار طالب علموں کے روشن مستقبل کا آغاز ہوگیا ہے، pic.twitter.com/rpePxlACa3
— Kamran Tessori (@KamranTessoriPk) December 4, 2023
انہوں نے کہا کہ گورنرہاؤس میں مارکی تیار ہو چکی ہے، کمپیوٹرز بھی لگوا دیئے گئے ہیں، ان تمام اقدامات پر کسی بھی طرح کے سرکاری فنڈز استعمال نہیں کئے گئے ہیں۔