انٹراپارٹی الیکشن کیلئے تمام تیاری مکمل ہیں، چیف الیکشن کمشنر پی ٹی آئی

انٹراپارٹی الیکشن کیلئے تمام تیاری مکمل ہیں، چیف الیکشن کمشنر پی ٹی آئی

چیف الیکشن کمشنر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نیاز اللّٰہ خان نیازی نے کہا ہے کہ کل انٹراپارٹی الیکشن کےلیے تمام تیاری مکمل ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو میں نیاز اللّٰہ خان نیازی نے کہا کہ انٹراپارٹی الیکشن کےلیے سیکیورٹی مانگی ہے۔ الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی فراہمی کیلئے متعلقہ حکام کو اطلاع دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انٹراپارٹی الیکشن کا انعقاد پشاور کے علاقے رانو گھڑی میں کیا جائے گا، انتخابات کے وقت تقریباً 500 افراد شریک ہوں گے۔