پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) کے سربراہ احمد بلال محبوب کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو انٹراپارٹی الیکشن احتیاط سے کروانے چاہئیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پلڈاٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا انٹراپارٹی الیکشن پتا نہیں پی ٹی آئی کے کس آئین کے تحت ہو رہا ہے، پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی الیکشن میں تمام ٹیکنیکل چیزوں کو دیکھنا ہوگا۔
سربراہ پلڈاٹ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا فنانس ونگ بہت مضبوط ہوا ہے۔
احمد بلال محبوب نے کہا کہ انتخابی حلقہ بندیوں کی فہرست وقت پر آگئی ہے، روشن امکانات ہیں کہ انتخابات وقت پر ہوں گے۔