سوات اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہنا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 170 کلومیٹر اور مرکز پاک افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔