اوکاڑہ: (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و ڈویژنل کوآرڈینیٹر طلال چودھری نے کہا کہ ملک میں جب تک ثاقب نثار کے فیصلے منڈلاتے رہیں گے بہتری نہیں آسکتی۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و ڈویژنل کوآرڈینیٹر طلال چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام امیدواروں سے فرداً فرداً ملاقات کی گئی، الحمدللہ توقع سے بڑھ کر درخواستیں آئی ہیں، نوازشریف کو کبھی لایا نہیں گیا بلکہ نکالا گیا تھا۔
طلال چودھری نے کہا کہ آر ٹی ایس بیٹھائے گئے، گزشتہ الیکشن میں بھی اوکاڑہ میں مسلم لیگ ن نے کلین سویپ کیا، کئی سال کی ناانصافی کے بعد اگر نوازشریف انصاف کے لئے پاکستان آئے ہیں تو اس کو فیور کہا جا رہا، ہم چاہتے ہیں الیکشن وقت پر ہوں، پاکستان کے حالات صرف مسلم لیگ ن اور نوازشریف ہی ٹھیک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما نے مزید کہا کہ جن کے پاس اوکاڑہ میں امیدوار نہیں ہیں وہ لول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کا شکوہ کر رہے ہیں، نوازشریف کی تمنا ہے کہ پاکستان کے مسائل حل ہوں۔