لاہور میں سعودی عرب سے تعلیم کے لیے آنے والی میڈیکل کی طالبہ کم عمر ڈرائیور کی وجہ سے جاں بحق ہوگئی۔
4 نومبر کو لاہور کے علاقے چوہنگ میں پیش آنے والے میڈیکل کالج کی طالبہ کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
طالبہ کے گھر والوں کے مطابق چوہنگ کی نجی سوسائٹی میں ڈرائیور کو غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ سے منع کیا گیا، بات ماننے کے بجائے ڈرائیور تلخ کلامی پر اتر آیا اور اس نے اپنے ماموں کو بلا لیا، جس نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔
گولی کار میں موجود میڈیکل کالج کی طالبہ کو لگی جو دورانِ علاج اسپتال میں دم توڑ گئی، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔
میڈیکل کالج کی طالبہ کا خاندان بیٹی کی تعلیم کےلیے سعودی عرب سے لاہور منتقل ہوا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب مقتولہ طالبہ کے اہل خانہ نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو تحفظ فراہم کرنے کےلیے خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ ملزمان بااثر ہیں، صلح کےلیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔