اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان و سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ کو جھوٹ بول کر عطاء اللہ تارڑ سے منسوب کیا جا رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام، نفرت، حسد اور ناکامیوں سے اندھے اور پاگل ہو جانے والے کرداروں کی عقل پر بھی پتھر پڑ گئے ہیں جو ایک طرف یہ جھوٹ پھیلا رہے ہیں تو دوسری طرف آفیشل اکاؤنٹ سے پتھراؤ کرنے کے جرم کا اعتراف بھی کر رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ کسی کو بھی پتھر مارنا غلط اور قابل مذمت ہے، یہ سوچ صرف 9 مئی کے مجرموں کی ہو سکتی ہے جنہوں نے مسجدِ نبویؐ کی حرمت کا ادب کیا نہ ہی مدینہ منورہ کی پاک سر زمین پہ فتنہ، فساد، انتشار اور نفرت پھیلانے سے باز آئے۔
سیاسی انتقام، نفرت، حسد اور ناکامیوں سے اندھے اور پاگل ہو جانے والے کرداروں کی عقل پر بھی پتھر پڑ گئے جو اس وڈیو کلپ کو جھوٹ بول کر عطاء اللہ تارڑ سے منسوب کیا جارہا ہے۔ ایک طرف یہ جھوٹ پھیلا رہے ہیں تو دوسری طرف آفیشل اکاؤنٹ سے پتھراؤ کرنے کے جرم کا اعتراف بھی کر رہے ہیں . کسی… https://t.co/FyTEcjS3TF
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 22, 2023