اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ خاور مانیکا کے انکشافات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو ریاست مدینہ کا نام نہیں لینا چاہئے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے مختصر گفتگو کی، صحافی نے سوال کیا میاں صاحب کیا آپ نے خاور مانیکا کا انٹرویو دیکھا ہے؟ نوازشریف نے کہا کہ جی دیکھا ہے۔
ایک صحافی نے سوال کیا خاور مانیکا نے جو کچھ کہا ہے اس کے بعد رانا ثناء اللہ نے جو ’در فٹے منہ‘ والی بات کی تھی کیا وہ درست ہے؟ نوازشریف نے کہا کہ انہوں نے کی ہے وہ بہتر جواب دیں گے، انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کا تو وہ نام لیتے تھے لیکن اب ان کا اصل چہرہ سامنے آ گیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ن لیگ کے قائد نے کہا کہ میں نے تو کہا ہے کہ جو باتیں انہوں نے کی ہیں پھر اس کے بعد ریاست مدینہ کا نام نہیں لینا چاہئے۔