ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے وسیم قریشی پیپلز پارٹی میں شامل

وسیم قریشی (فائل فوٹو)۔
وسیم قریشی (فائل فوٹو)۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سابق رکن سندھ اسمبلی وسیم قریشی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ 

انہوں نے یہ اعلان پیپلز پارٹی کے کراچی میں ہونے والے جلسہ میں کیا۔ وسیم قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں نے 36 سالہ ایم کیو ایم کی رفاقت چھوڑی۔ 

وسیم قریشی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت میں فیصلے کرنے کی طاقت نہیں۔ 

اپنے فیصلے کے بارے میں انکا کہنا تھا کہ یہ بہت مشکل فیصلہ تھا کئی روز سوچا، موجودہ ایم کیو ایم میں کام کرنے کا دل نہیں چاہتا۔  

انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھوں گا۔

انکا کہنا تھا کہ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ دیوار سے لگایا گیا تو دیوار گر جائیگی۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینئر کارکنوں کو دیوار سے لگایا گیا۔ آج ایم کیو ایم سینٹرل کی دیوار سے ایک اینٹ گر گئی ہے۔