غزہ معاملے پر او آئی سی سے بہت توقعات تھیں، سراج الحق

غزہ معاملے پر او آئی سی سے بہت توقعات تھیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ غزہ معاملے پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے بہت توقعات تھیں۔

منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران سراج الحق نے کہا کہ ہمیں او آئی سی اجلاس سے توقع تھی کہ فلسطینی فنڈ کا اجراء کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں بجلی اور خوراک دستیاب نہیں جبکہ بچوں کو آکسیجن نہیں مل رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے عوام غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں، کل لاہور میں غزہ مارچ ہوگا۔