عدالت نے صنم جاوید خان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
لاہور (نیوز ڈیسک) عدالت نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کو جوڈیشل کر دیا۔صنم جاوید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔صنم جاوید کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔
گذشتہ سماعت پر پراسیکوٹر نے عدالت کو بتایا تھا کہ صنم جاوید اور دیگر کارکنوں نے زمان پارک کے باہر پولیس پر پیٹرول بم پھینکے۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے زمان پارک میں ڈی آئی جی پر تشدد کیا گیا۔ پولیس کی گاڑیاں جلائی گئیں۔ صنم جاوید نے زمان پارک کے باہر نفرت انگیز تقاریر کی اور کارکنوں کو پولیس پر حملہ پر اکسایا۔ صنم جاوید کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانا ہے۔
پراسیکوٹر نے استدعا کی کہ عدالت صنم جوید کا جسمانی ریمانڈ دے۔جس کے بعد عدالت نے صنم جاوید کا تین دنوں کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔ صنم جاوید پر ریس کورس پولیس اسٹیشن میں پولیس پر پیٹرول بم پھینکے کا الزام ہے۔ جب کہ 09 نومبر کو کینٹ کچہری کی مقامی جوڈیشل عدالت نے 9 مئی کے واقعات میں زمان پارک میں پولیس پارٹی پر حملے کے الزام میں درج مقدمے میں گرفتار صنم جاوید کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا تھا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزمہ صنم جاوید کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم د دیا پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ صنم جاوید کو زمان پارک مقدمہ میں نامزد کیا گیا،صنم جاوید پر الزام ہے کہ انہوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کیا۔واضح رہے کہ صنم جاوید کی یہ پانچویں مقدمے میں گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔صنم جاوید کو اب چودہ روز کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔