پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات سیکیورٹی سے آگے بڑھ کر اب اقتصادی استحکام پر مرکوز ہیں۔
نیویارک کے ڈپٹی اسپیکر فل راموس سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ پالیسیوں میں شفافیت، منصفانہ پن اور پائیداری پر توجہ دی جانی چاہیے۔
ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ گرین انرجی پالیسی سے پاکستانی معیشت کا پہیہ رواں اور اقتصادی آزادی ممکن رہ سکتی ہے۔
امریکی سفیر نے کہا کہ گرین الائنس کی بدولت کلائمیٹ، انرجی، پانی اور پاکستان کی دیگر اقتصادی ضروریات محفوظ رہ سکتی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ اور پنجاب کو نیویارک کی سسٹر اسٹیٹ بنایا گیا تو یہ ایک اچھا قدم ہو گا۔