چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت 22 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

سپریم کورٹ میں جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک بینچ کا حصہ ہوں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے ضمانت کیلئے رجوع کیا تھا۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے اکتوبر میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں ضمانت مسترد کی تھی۔