امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ گیس اور بجلی بل غریب کی موت کے پروانے ہیں۔
لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ ملک کا معاشی بحران بڑھ گیا ہے جبکہ قومی اداروں پر برائے فروخت کے بورڈ لگ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی دور میں مہنگائی بڑھی، پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی جلوس نکالتے تھے۔ پی ڈی ایم، پی پی کی حکومت نے 16 ماہ میں معیشت کابیڑہ غرق کر دیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ حالات کے ذمے دار پھر اپنے آپ کو مسیحا بنا کر پیش کر رہے ہیں، برسوں سے مسلط حکمران آئندہ بھی اقتدار میں آئے تو بہتری نہیں آئے گی۔