پیپلز پارٹی کے حالیہ بیانات اور ن لیگ سے اتحاد، رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب

--فائل فوٹو
–فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے آج شام رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کریں گے جس میں پیپلز پارٹی کے حالیہ بیانات، مسلم لیگ ن سے اتحاد اور دیگر سیاسی ملاقاتوں پر گفتگو ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں انتخابی حکمتِ عملی اور انتخابی سرگرمیوں پر بھی بات چیت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکت کے لیے ایم کیو ایم کے سینیٹرز کو بھی اسلام آباد سے طلب کرلیا گیا ہے اور اس اجلاس میں عام انتخابات میں ایم کیو ایم کی پالیسی، منشور اور امیدواروں سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں باقاعدہ انتخابی مہم شروع کرنے پر رابطہ کمیٹی کی رائے لی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اتوار کو بڑا جنرل ورکرز اجلاس بھی طلب کرے گی جس میں انتخابی مہم کا باقاعدہ اعلان بھی کیا جائے گا۔