پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ محمود خان اور اکرم درانی کا منتخب کردہ نگراں وزیراعلیٰ کسی صورت قبول نہیں ہو گا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ محمود خان وزیراعلیٰ ہے نہ اکرم درانی اپوزیشن لیڈر ہیں، انہوں نے نگراں وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا تو عدالت جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر خیبر پختون خوا نے کس قانون کے تحت محمود خان اور اکرم درانی کو خط لکھا ہے، یہ معاملہ آئینی طریقے کے تحت حل کیا جائے، گورنر اپنے فارمولے نہ بنائیں۔
ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ گورنر غلام علی، محمود خان اور اکرم درانی کا منتخب نگراں وزیراعلیٰ سیاسی ہی ہو گا، ان کے منتخب کردہ نگراں وزیراعلیٰ سے لیول پلیئنگ فیلڈ کی توقع نہیں ہےْ