معروف صنعت کار اقبال زیڈ احمد گرفتار

اقبال زیڈ احمد----فائل فوٹو
اقبال زیڈ احمد—-فائل فوٹو

معروف کاروباری شخصیت و صنعت کار اقبال زیڈ احمد کو حیدرآباد سے گرفتار کر لیا گیا۔

اقبال زیڈ احمد جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ سمیت دیگر کمپنیز کے مالک ہیں۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں اقبال زیڈ احمد کے 2 بیٹے بھی شامل ہیں۔ 

احتساب عدالت نے اقبال زیڈ احمد کی ضمانت میں توسیع نہیں کی۔

اقبال زیڈ احمد پر قومی خزانے کو 29 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا ریفرنس دائر ہے، ان کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔

دسمبر 2013ء میں چئیرمین نیب نے اقبال زیڈ احمد کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی تھی۔

ریفرنس کے مطابق اقبال زیڈ احمد کی کمپنیز سے اربوں روپے کی ٹرانزیکشن برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں کی گئی۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے بزنس ٹائیکون اقبال زیڈ احمد کو منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔