آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے چیئرمین مسرور خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا پیٹرول، ڈیزل اور ایل این جی درآمد کا بہت بل ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسرور خان نے کہا کہ پاکستان کا توانائی کا شعبہ دباؤ کا شکار ہے، توانائی خریداری کے لیے ڈالر درکار ہیں، پاکستان کی توانائی مارکیٹ 35 ارب ڈالر کی ہے۔
چیئرمین اوگرا نے کہا کہ پاکستان میں گرین ریفائنری پر کام ہو رہا ہے، قدرتی گیس بڑا چیلنج ہے، گیس پیداوار سالانہ 9 فیصد کم ہو رہی ہے۔
مسرورخان نے مزید کہا کہ گیس کی قیمت بڑھائے بغیر چارہ نہ تھا، گیس کمپنیاں خسارے کا شکار ہو رہی ہیں۔