وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ کی جانب سے نگراں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نیاز کے بیان پر رد عمل آگیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے دوروں سے ثابت ہوا سعد نیاز اسپتالوں کو بہتر کرنے میں ناکام رہے، سعد نیاز نے اسپتالوں کی حالت بہتر کرنے کی بجائے ایس آئی یو ٹی پر تنقید کی، سعد نیاز نے بدنیتی پر جائزہ اجلاس 3 بار ملتوی کروایا۔
ترجمان وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سعد نیاز نے کارکردگی کا جائزہ نہ لینے کے لیے اجلاس ملتوی کیا، سعد نیاز جو زبان استعمال کر رہے ہیں وہ مہذب یا پیشہ ور سوچ بھی نہیں سکتا۔
ڈاکٹر سعد نیاز کو جوابدہ کیا گیا تو بےبنیاد، جھوٹے بیانات پر اُتر آئے، سعد نیاز آئین و قانون کی پامالی پر بضد ہیں۔ اپنی ناکامی پر جھنجھلا رہے ہیں، سعد نیاز محکمہ صحت میں اپنی مرضی کا سیکریٹری لگا کر ذاتی ایجنڈا چلانا چاہتے ہیں۔
ترجمان وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ سندھ عوام کو بہتر طبی سہولتیں دینے کےلیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔