زمان پارک میں پولیس پر حملے کا الزام،صنم جاوید کا جسمانی ریمانڈ منظور

عدالت نے صنم جاوید کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا

لاہور( نیوز ڈیسک ) کینٹ کچہری میں پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی پانچویں مقدمے میں گرفتاری کا معاملہ ،عدالت نے صنم جاوید کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ جوڈیشل ڈیوٹی مجسٹریٹ شبیر احمد جوئیہ نے صنم جاوید کے کیس پر سماعت کی، پولیس کی جانب سے صنم جاوید کو متعلقہ انسداددہشت گردی عدالت میں پیش کرنے کے لیے جسمانی ریمانڈ طلب کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز صنم جاوید کو ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد جیل سے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔ صنم جاوید کی جانب سے سلمان شاہد ایڈووکیٹ نےدلائل پیش کیے تھے۔ صنم جاوید کو زمان پارک مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے۔ صنم جاوید پر الزام ہے کہ انہوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کے مطابق جیل حکام کو صنم جاوید کی رہائی کی روبکار موصول ہونے کے موقع پر لاہور کے 3تھانوں تھانہ کوٹ لکھپت، تھانہ ماڈل ٹاؤن اورتھانہ لیاقت آباد کی پولیس کی نفری کوٹ لکھپت جیل کے باہر موجود تھی۔
پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی ضمانت کے بعد رہائی ہوئی تھی۔ پولیس نے کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے فوری بعد گرفتارکرلیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی گزشتہ ماہ صنم جاوید کی جناح ہاؤس لاہور حملہ کیس سمیت دو مقدمات میں ضمانت منظور ہونے کے باوجود کوٹ لکھپت جیل سے باہر نکلتے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔ مزید فصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس کی خواتین اہلکار صنم جاوید کو ساتھ لے کر پولیس اسٹیشن روانہ ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق جیل حکام کو صنم جاوید کی رہائی کی روبکار موصول ہونے کے موقع پر لاہور کے 3تھانوں تھانہ کوٹ لکھپت، تھانہ ماڈل ٹاؤن اورتھانہ لیاقت آباد کی پولیس کی نفری کوٹ لکھپت جیل کے باہر موجود تھی۔ پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی ضمانت کے بعد رہائی ہوئی تھی۔ پولیس نے کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے فوری بعد گرفتارکرلیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی گزشتہ ماہ صنم جاوید کی جناح ہاؤس لاہور حملہ کیس سمیت دو مقدمات میں ضمانت منظور ہونے کے باوجود کوٹ لکھپت جیل سے باہر نکلتے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔