ای گورننس پلیٹ فارم کے ای ڈیجیٹل ورک اسپیس کا اجراء

نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا اعظم خان—فائل فوٹو
نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا اعظم خان—فائل فوٹو

نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا اعظم خان نے ای گورننس پلیٹ فارم کے ای ڈیجیٹل ورک اسپیس کا اجراء کر دیا۔

اعظم خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈیجیٹل ورک اسپیس سے سرکاری محکموں میں فائل ورک اور دیگر امور آن لائن نظام پر منتقل ہوں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ نظام سے سرکاری امور کی انجام دہی میں وقت کی بچت اور شفافیت یقینی ہو گی۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ آن لائن نظام سے سرکاری محکموں کی استعداد کار میں کئی گنا اضافہ ہو گا۔