صدر مملکت کا خط اُن کی بے بسی کا مظہر ہے، پی ٹی آئی رہنما حامد خان

صدر مملکت کا خط اُن کی بے بسی کا مظہر ہے، پی ٹی آئی رہنما حامد خان

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو لکھے گئے خط کو بے بسی قرار دیدیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں پی ٹی آئی رہنما حامد خان نے گفتگو کی اور صدر مملکت کے خط پر تبصرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کا خط اُن کی بے بسی کا مظہر ہے، دراصل عارف علوی کی طرف سے ایک درخواست کی گئی ہے۔

حامد خان نے مزید کہا کہ درخواست کے بجائے صدر مملکت کو واضح آرڈر دینا چاہیے تھا کیونکہ اس وقت آئینی اختیار صرف صدر مملکت کے پاس ہے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے نام خط لکھا ہے، جس میں تحریک انصاف کے بنیادی حقوق، ہموار سیاسی میدان سے متعلق خدشات پر غور کرنے کا کہا گیا ہے۔