بجلی مزید مہنگی، فی یونٹ 40 پیسے اضافے کا نوٹیفکیشن آگیا

بجلی مزید مہنگی، فی یونٹ 40 پیسے اضافے کا نوٹیفکیشن آگیا

نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی 40 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے، صارفین سے اضافی وصولیاں نومبر کے بلوں میں لی جائیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔