پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ ایوان صدر میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو صرف ایک نکتے آزاد شفاف الیکشن پر بلایا جائے۔ صدر عارف علوی سے مجھے اب بھی امید ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ صرف بلا ہمارے پاس رہنے دیں کھلاڑی چھکے چوکے ماریں گے۔ دباؤ تو کچھ نہ کچھ رہتا ہے اللّٰہ مضبوط کھڑے ہونے کی توفیق دیتا ہے۔ جس پر الزام ہے اس کو سامنا کرنا چاہیے۔
علی محمد خان نے کہا ایسا نہیں کہ بالکل اندھیری رات ہے عدالتوں سے امید ہے۔ اگر آپ پی ٹی آئی کو کنونشن کی اجازت بھی نہیں دیتے تو اس کا مطلب لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مشکلات کا شکار ہیں کوشش کر رہے ہیں کہ کوئی حلقہ بغیر امیدوار کے نہ چھوڑیں۔ ہم اپنے نظریے پر الیکشن لڑیں گے الیکٹیبل کی ضرورت اس طرح نہیں رہی۔
علی محمد خان نے کہا کچھ نہ کچھ لیول پلیئنگ فیلڈ مل گئی تو اب دو تہائی سے بات تھوڑی آگے بڑھ گئی ہے۔ کسی سے بھی پوچھ لیں عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔ ہمیں بھی وہ حقوق ملنے چاہیے جو باقی پاکستانیوں کو حاصل ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفت ہوتی ہے دشمنی نہیں۔ ایک طرف حکومت کی پوری سپورٹ ہے اور دوسری طرف کنونشن نہیں کرنے دیا جاتا۔ کہاں ہے لیول پلینگ فیلڈ؟