لاہور پولیس نے جمعیت علماء اسلام (ف) کا کیمپ اکھاڑے جانے کے الزام کو بےبنیاد قرار دے کر مسترد کردیا۔
ترجمان لاہور پولیس نے کہا کہ پولیس کی طرف جے یو آئی (ف) کا کیمپ اکھاڑنے کا الزام بےبنیاد ہے۔
انہوں نےبتایا کہ پولیس نے مین روڈ بلاک ہونے پر جے یو آئی (ف) کی انتظامیہ کو کیمپ تھوڑا پیچھے ہٹانے کےلیے کہا تھا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس فلسطینیوں کے حق میں لگنے والے کیمپس کو مکمل معاونت فراہم کرے گی۔ کیمپ لگانے سے پہلے پولیس سے رابطہ کیا جائے تاکہ مناسب جگہ کا انتخاب کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اپنے فرائض پروفیشنل انداز سے ادا کرتی رہے گی۔
اس سے قبل جے یو آئی (ف) کے ترجمان اسلم غوری میں اپنے بیان کہا تھا کہ لاہور پولیس نے فلسطین کی امداد کےلیے لگائے گئے کیمپ پر حملہ کرکے اسے اکھاڑ دیا۔
انکا کہنا تھا کہ کیمپوں میں موجود کارکنوں پر تشدد کیا جا رہا ہے۔ پنجاب کی نگراں حکومت اسرائیل کی آلہ کار بننے سے باز رہے۔