کچھ قوتیں پاک افغان تعلقات خراب کرنا چاہتی ہیں، طاہر اشرفی

کچھ قوتیں پاک افغان تعلقات خراب کرنا چاہتی ہیں، طاہر اشرفی

چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو خراب کرنا چاہتی ہیں۔

ملتان میں یکجہتی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پوری امت مسلمہ فلسطین کے مسئلے پر پریشان ہے، 11 نومبر کو ہم سربراہ کانفرنس سے امید لگائے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں دہشتگردی کے حملے دوبارہ سے ہو رہے ہیں، ہماری فوج کی قربانیوں سے ملک میں امن و استحکام پیدا ہوا ہے۔ کچھ قوتیں پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو خراب کرنا چاہتی ہیں۔