نگراں وزیراعظم کی پسنی اورماڑہ میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگرد حملےکی شدید مذمت

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پسنی اورماڑہ میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگرد حملےکی شدید مذمت کی ہے۔ 

نگراں وزیرِاعظم نے جامِ شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے 14 اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ 

انہوں نے شہداء کی بلندیٔ درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ 

نگراں وزیرِاعظم نے کہا کہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ شہداء نے ملک کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے۔ بزدلانہ حملے پاکستانی قوم اور اس کے رکھوالوں کے حوصلے پست نہیں کر پائیں گے۔  

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔