نگران حکومت کا تصور ناکام ہوچکا، بیرسٹر علی ظفر، ظفر اللّٰہ خان

نگران حکومت کا تصور ناکام ہوچکا، بیرسٹر علی ظفر، ظفر اللّٰہ خان

تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر اور مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر ظفراللّٰہ خان کا کہنا ہے کہ نگران حکومت کا تصور ناکام ہوچکا ہے نگران حکومت نہیں ہونی چاہیے۔

جیو  نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں  بات کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ نگران حکومتوں کو اس لیے بنایا گیا تھا کہ نگران حکومتیں نیوٹرل ہوں گی اور صاف شفاف الیکشن ہوں گے مگر نگراں حکومتیں ناکام رہیں ہیں۔

بیرسٹر ظفر اللّٰہ خان نے کہا کہ نگران حکومتیں تباہی ہیں، آئینی ترمیم کے ذریعے نگران حکومتوں کا خاتمہ ہونا چاہیے اور الیکشن کمیشن کے اختیارات میں اضافہ کیا جائے۔