پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے زرداری ہاؤس نواب شاہ میں پارٹی کارکنان و معززین سے ملاقات کی۔
آصف زرداری نے کارکنان سے سیاسی حکمت عملی اور انتخابی مہم پر تبادلہ خیال کیا۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ملک میں اگلی حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جیالوں نے ہر دور میں چیلنجز کو قبول کیا۔
آصف زرداری نے کہا پیپلز پارٹی کا ہر کارکن عوامی حکومت کے قیام کے لئے پرعزم ہے۔