امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اور دیگر ممالک افغان پناہ گزینوں کے لیے اپنی ذمے داری پوری کریں۔
امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک تحفظ کے خواہاں افغانوں کو داخلے کی اجازت دیں۔
امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا ہے کہ افغانوں کو امداد کی فراہمی کے لیے عالمی تنظیموں کے ساتھ رابطہ قائم رکھا جائے۔
یاد رہے کہ 31 اکتوبر کو حکومت کی جانب سے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو واپس اپنے وطن جانے کے لیے دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد غیر قانونی باشندوں کے خلاف ملک گیر آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔