آرمی چیف کا آذربائیجان کا سرکاری دورہ، آذری صدر اور وزیر دفاع سے ملاقات

آرمی چیف باکو میں آذری صدر الہام علیوف سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے۔ (تصویر سوشل میڈیا)
آرمی چیف باکو میں آذری صدر الہام علیوف سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے۔ (تصویر سوشل میڈیا)

آرمی چیف جنرل عاصم منیر آذربائیجان کے سرکاری دورہ پر باکو پہنچے جہاں ان کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور وزیر دفاع سے ملاقات ہوئی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نائب وزیر، چیف آف جنرل اسٹاف اور آذربائیجان ایئر فورس کے کمانڈر سے بھی ملاقات کی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آذربائیجان کی مسلح افواج کی آپریشنل تیاری اور حوصلے کو سراہا۔ 

اس موقع پر آذربائیجان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے آذربائیجان کی مسلسل حمایت کو سراہا۔ 

آرمی چیف جنرل عاصم منیر آذری وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکر حسنوف سے ملاقات کررہے ہیں۔ (تصویر سوشل میڈیا)۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر آذری وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکر حسنوف سے ملاقات کررہے ہیں۔ (تصویر سوشل میڈیا)۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آذربائیجان نے دونوں ریاستوں اور افواج میں باہمی تعاون کو نئی سطح تک بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے باکو میں یادگار شہداء پر پھول بھی رکھے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر باکو میں یادگار شہداء پر پھول رکھ رہے ہیں۔ (تصویر سوشل میڈیا)۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر باکو میں یادگار شہداء پر پھول رکھ رہے ہیں۔ (تصویر سوشل میڈیا)۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے دورے کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان فوجی اور دفاعی تعاون بڑھانا ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملاقاتوں میں دفاع اور تربیت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ 

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا پاکستان آذربائیجان دوستانہ برادرانہ تعلقات مختلف شعبوں میں کامیابی سے بڑھ رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آذربائیجان کے درمیان فروغ پانے والے تعلقات میں فوجی تعاون بھی شامل ہے۔