غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو وطن واپسی کیلئے دی گئی مہلت ختم ہوگئی۔
بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن آج سے شروع ہوگا، ایک ماہ میں بلوچستان سے 30 ہزار غیر قانونی تارکین وطن واپس چلے گئے۔
حکومت بلوچستان نے کہا ہے کہ 3 مقامات سے غیر قانونی تارکین کو وطن واپس بھجوایا جائے گا، جبکہ گرفتار تارکین وطن کو کوئٹہ کے 2 ہولڈنگ سنٹروں پر رکھا جائے گا۔
ہولڈنگ سنٹرز میں 800 افراد کو رکھنے کی گنجائش ہوگی،
کمشنر افغان ریفوجیز بلوچستان میں5 لاکھ 88 ہزار رجسٹرڈ افغان مہاجرین ہیں