خورشید شاہ کا سندھ میں افسران کے تبادلے کا دعویٰ جھوٹا نکلا

خورشید شاہ - فوٹو: فائل
خورشید شاہ – فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا سندھ میں افسران کے تبادلے سے متعلق دعویٰ جھوٹا نکلا، جیو فیکٹ چیک حقائق سامنے لے آیا۔

خورشید شاہ نے الیکشن کمیشن پر الزام عائد کیا تھا کہ عام انتخابات سے قبل صرف سندھ میں سرکاری افسران کو ہٹایا جا رہا ہے جبکہ دیگر صوبوں میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں کی۔ 

تاہم جیو فیکٹ چیک کی تحقیقات کے مطابق پنجاب میں 30 جنوری سے 17 اکتوبر کے درمیان گریڈ 20 اور 21 کے کل 44 افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

جیو فیکٹ چیک سوشل میڈیا پر پھیلی خبروں کی جانچ کا مؤثر پلیٹ فارم ہے، کسی بھی خبر کی حقیقت جاننے کےلیے جیو فیکٹ چیک سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ فیک نیوز سے چھٹکارہ پا کر جیو۔