ضلع جنوبی آئی ٹی ٹیم یو ایس بی ڈیٹا قابل استعمال بنائے، عدالت

مرید عباس قتل کیس: ضلع جنوبی آئی ٹی ٹیم یو ایس بی ڈیٹا قابل استعمال بنائے، عدالت

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کراچی کی عدالت نے اینکر مرید عباس قتل کیس میں یو ایس بی سے سی سی ٹی وی فوٹیج کا ڈیٹا ریکور کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کراچی کی عدالت میں ہوئی۔

فارنزک لیبارٹری بھیجی گئی یو ایس بی واپس عدالت کو موصول ہوگئی، واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج یو ایس بی کا ڈیٹا واپس حاصل کرنے اور قابل استعمال بنانے کے لیے مدعی مقدمہ نے درخواست دائر کردی۔

عدالت نے حکم دیا کہ ڈسٹرکٹ جنوبی کی آئی ٹی ٹیم یو ایس بی واپس حاصل کرکے چلانے کے قابل بنائے۔ 

عدالت کا کہنا ہے سی سی ٹی وی فوٹیج قابل استعمال بنانے سے متعلق ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی آئی ٹی ٹیم پر فریقین نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔ مدعی مقدمہ چاہیں تو اپنے ساتھ آئی ٹی ایکسپرٹ لاسکتے ہیں جو آئی ٹی ٹیم کی مدد کرے۔

عدالت کا مزید کہنا ہے کہ کارروائی اوپن کورٹ میں تمام فریقین کے سامنے ہوگی، ملزم کے وکیل بھی اگر آئی ٹی ایکسپرٹ ساتھ لانا چاہیں تو لا سکتے ہیں۔