اعجازالحق کا نام لیے بغیر نوازشریف پر طنز
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر اعجازالحق نے قائد ن لیگ نوازشریف پر طنز کی بھرمار کردی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے نام لیے بغیر مسلم لیگ ن اور اس کے قائد نوازشریف کو مخاطب ہوکر کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ مل گئی، عدالت ایئرپورٹ پہنچ گئی، لوگ جلسہ گاہ اور انتظامیہ سلیوٹ مارنے کے لیے، باقی رہ گئے بیلٹ پیپر وہ بھی بن جائیں گے اور نتیجہ بھی گھر پہنچ جائے گا، اس لیے مبارکباد بھی ایڈوانس لے لیں اور حلف بھی کیوں کہ مقابلے میں کوئی نہیں ہوگا، بال بھی آپ کا اور گول بھی آپ کا ہے۔
لیول پلینگ فیلڈ مل گئی – عدالت ائرپورٹ پہنچ گئی – لوگ جلسہ گاہ اور انتزامیا سلوٹ مارنے کے لئے – باقی رہ گئے بیلٹ پیپر وہ بھی بن جائیں گے- اور نتیجہ بھی گھر پہنچ جائے گا- مبارکباد بھی ا ڈوانس لے لیں اور حلف بھی – مقابلے میں کوئی نہیں ہو گا- بال بھی اپکا اور گول بھی –
— Ijaz Ul Haq (@ijazulhaq) October 22, 2023
قبل ازیں اعحازالحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ ریاست کو بچانے والے تباہ شدہ سیاست کو جگانے جارہے ہیں، کچھ لوگ وینٹی لیٹر سے آکسیجن پر شفٹ ہونے جا رہے ہیں، موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جنت کی سیر کو جارہے ہیں، 23 ہزار سکیورٹی کے حصار اور 4 منٹ میں اجازت نامہ لے کر ہزاروں کو جنت دکھا رہے ہیں بقیہ 24 کروڑ کو جہنم میں پہنچا رہے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ نے کہا کہ اعجاز الحق نے نوازشریف کی واپسی سے متعلق کہا کہ کچھ گارنٹیاں نوازشریف کو باہر سے اور کچھ اندر سے دی گئی ہیں جس کے بعد وہ آئے ہیں لیکن یہ وہی لاہور ہے جہاں شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگتے تھے، اب اس کو بھگانا شروع کر دیا ہے، پاکستان میں نظریاتی سیاست 80 اور 90 کی دہائی میں ہوتھی تھی، چارٹر آف ڈیموکریسی کے بعد نظریات کو ایک طرف رکھ دیا گیا اور اس کے بعد پاکستان کی تاریخ میں بہت بڑا این آر او ہو گیا ہے، جن بڑی پارٹیوں کو حقائق کا ادراک نہیں ہے انہیں علم نہیں کہ چھوٹی پارٹیوں اور آزاد نمائندے اکثریت میں جیت کر آئیں گے۔