آج کے دن کیلئے ہم نے 4 سال رب العزت سے دعائیں مانگیں: خواجہ آصف

اسلام آباد : (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ آج کے دن کے لیے ہم نے 4 سال رب العزت سے دعائیں مانگیں، تاریخ کی عدالت نے 3 دہائیوں میں باربار اللہ کی مہربانی سے نواز شریف کو سرخرو کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ آپ کے حریف اور بدخواہ قصہ پارینہ بن گئے، آپ 3 بار خوشحالی کی نوید بن کے آئے، جلاوطنی یا قید عوام سے آپ کا رشتہ و محبت کم نہ کر سکے۔


خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف وفا کا نشان بن گیا، مٹی کی محبت میں آپ نے وہ قرض اتارے جو واجب بھی نہیں تھے، آئیں عہد کریں مادر وطن کو ناقابل تسخیر بنائیں گے، عام شہری کی زندگی میں آسانیاں پیدا کریں گے،آمین۔