نظام اگریہی رہا تو 100سال تک ترقی نہیں کرسکتے

میں نے کبھی چوری نہیں کی اور نہ کسی کے سامنے جھکا ہوں، چوروں کے خلاف میدان میں نکلے ہیں، پی ٹی آئی نے جووعدے عوام کے ساتھ کئے وہ پورے نہیں کئے۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویزخٹک کا خطاب

پشاور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویزخٹک نے کہا ہے کہ اگر نظام یہی رہا تو 100سال تک ترقی نہیں کرسکتے، سیاستدان مخلص ہوتے تو ملک کا یہ حال نہ ہوتا۔ انہوں نے پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر نظام یہی رہا تو 100سال تک ترقی نہیں کرسکتے، میں نے کبھی چوری نہیں کی، نا ہی کسی کے سامنے جھکا ہوں، ہم چوروں کے خلاف میدان میں نکلے ہیں، پی ٹی آئی نے جووعدے عوام کے ساتھ کئے وہ پورے نہیں کئے، سیاستدان مخلص ہوتے تو ملک کا یہ حال نہ ہوتا۔
دوسری جانب صدر پاکستان استحکام پارٹی سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو پاکستان آمد پر ویلکم کرتے ہیں اگر الیکشن ہوں تو ان کو موقع ملنا چاہیے ،سیاسی اور جمہوری لحاظ سے الیکشن میں تمام لوگوں کو موقع ملنا چاہیے ، نواز شریف ملک کے تین مرتبہ وزیراعظم اور پنجاب کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس نے کہا کہ میاں نواز کو شریف پاکستان آمد پر ویلکم کرتے ہیں اگر الیکشن ہوں تو انکو موقع ملنا چائیے سیاسی اور جمہوری لحاظ سے الیکشن میں تمام لوگوں کو موقع ملنا چائیے نواز شریف ملک کے تین مرتبہ وزیر اعظم اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہے چکے ہیں۔

سردار تنویر الیاس نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں فلسطین کے معاملے پر اقوام متحدہ اپنا کھوتا جا رہا ہے فلسطین کی عورتوں اور بچوں پر اسرائیلی ظلم دیکھ کر دل خون کے آنسوں روتا ہے فلسطینی ریاست ایک حقیقت ہے جسے تسلیم نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اس ظلم اور بربریت کے ساتھ اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتا فلسطین کے معاملے پر آزاد کشمیر اسمبلی کا جلد اجلاس بلایا جائے آزاد کشمیر اسمبلی کو تالا لگا کر اسکے وجود کو بظاھر ختم کر دیا گیا ہے۔