اسلام آباد: ( نیوز ڈیسک ) سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے معاملہ پر سپریم کورٹ میں مقدمہ کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست میں کیس کو اکتوبر کے تیسرے ہفتے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کو شروع کر دیا گیا ہے، سویلینز کے ٹرائل کو شروع کرنا سپریم کورٹ کے تین اگست کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مقدمے کی جلد سماعت ہونا فراہمی انصاف کے اصول کے مطابق ہو گا، جلد سماعت کی درخواست جنید رزاق نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔