مری: (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ نے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف بنائے گئے تمام مقدمات انتہائی کمزور ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ میاں نواز شریف کی وطن واپسی سے پہلے حفاظتی ضمانت کروائی جائے گی، مری آنے سے پہلے شاہد خاقان عباسی سے مشاورت کی ہے، 21اکتوبر کو نوازشریف کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کے مسلم لیگی کارکنوں سے خطاب کے دوران شدید بارش ہوتی رہی۔