اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایات کے معاملہ پر جسٹس سردار طارق مسعود نے قانونی رائے دیدی۔
ذرائع کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود کی قانونی رائے چیئرمین جوڈیشل کونسل کو بھجوا دی گئی ہے، جسٹس سردار طارق مسعود کی قانونی رائے پر کونسل اجلاس بلانے یا نہ بلانے کا فیصلہ کرے گی۔
جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف جوڈیشل کونسل میں دس شکایات بھیجی گئی تھیں، شکایات پر قانونی رائے دینے کیلئے معاملہ جسٹس سردار طارق مسعود کے سپرد کیا گیا تھا۔