اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس ایک بار پھر ڈی لسٹ کردیا، ممنوعہ فنڈنگ کیس 26 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کیا گیا تھا۔
گزشتہ سماعت کے حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ کہ پی ٹی آئی 22 اگست کو شوکاز کا حتمی جواب جمع کروائے، حتمی جواب جمع نہ کروانے کی صورت میں الیکشن کمیشن کیس نمٹانے دے گا۔
الیکشن کمیشن نے اپنے حکم نامے میں مزید کہا تھا کہ حتمی جواب جمع نہ کروانے کی صورت میں دستیاب ریکارڈ کی بنیاد پر حتمی فیصلہ جاری کر دیا جائے گا۔