کراچی: (نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا پاکستان میں مسائل ہی مسائل ہیں، وسائل نچلی سطح پر منتقل کئے بغیر ان کا حل ممکن نہیں۔
مصطفیٰ کمال نے کراچی میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا مواقع وہاں ملتے ہیں جہاں مسائل نہ ہوں، پاکستان میں مسائل ہی مسائل ہیں، کوئی کہتا ہے کرپشن مسئلہ ہے، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ اختیارات اور وسائل کا ایک جگہ جمع ہو جانا ہے، پورے پاکستان کی طاقت پانچ لوگوں کے پاس ہے، ایک وزیراعظم اور پانچ وزرائے اعلیٰ کے پاس تمام اختیارات ہیں۔
سینئر ڈپٹی کنوینر نے مزید کہا پاکستان میں جو پیسہ جمع ہوتا ہے این ایف سی کے ذریعے دیا جاتا ہے، پاکستان میں 56 فیصد ریونیو صوبوں کو چلا جاتا ہے، وفاق کو جو ریونیو ملتا ہے اس سے اس کو فوج کو بھی پیسے دینے ہیں، قرضہ بھی دینا ہے، وفاق سے صوبوں کو ملنے والے پیسے ضلعی سطح پر نہیں جا رہے۔