اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) 6 ستمبر 2023ء کو یوم دفاع کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال بھی 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل نہیں ہوگی تاہم 6 ستمبر کو یوم دفاع پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔
اس روز تقریبات منعقد ہوں گی جس میں مقررین دفاع پاکستان کی اہمیت اور شہدائے 6 ستمبر کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں گے۔