مریم نواز کی پارٹی کارکنوں کو الیکشن کی بھر پور تیاری کی ہدایت

خود پارٹی کویونین کونسل تک مضبوط کروں گی۔ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن کی گفتگو

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کارکنان کو عام انتخابات کی بھر پور تیاری شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے پشاور کے دورے پر حالیہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی ناکامی پر صوبائی قیادت کی سرزنش کی اور کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ناکامی کمزور اورغیرموثرتنظیمی ڈھانچے کی وجہ سے ہوئی، اب عام انتخابات کی بھر پور تیاری شروع کردیں۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں خود پارٹی کویونین کونسل تک مضبوط کروں گی، خیبرپختونخوامیں 5 سے 6 لاکھ تک کی ممبرسازی کا ہدف ہے اگر ممبرسازی کا یہ ہدف حاصل کرلیا تو پارٹی صوبے میں آسانی سے حکومت بنالے گی۔