9 مئی واقعات: اے ٹی سی نے یاسمین راشد، اعجاز چودھری، محمود الرشید سے جیل میں تفتیش کی اجازت دیدی

لاہور: (نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی واقعات پر درج مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد ،اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے پولیس کی درخواست منظور کر لی، پولیس نے اپنے موقف میں کہا کہ ملزمان سے 9 مئی کے واقعات پر درج مقدمات میں تفتیش کرنی ہے۔

تھانہ سرور روڈ، نصیر آباد سمیت دیگر پولیس سٹیشنز کے تفتیشی افسران نے استدعا کی کہ ملزمان جیل میں قید ہیں، ان سے تفتیش درکار ہے، عدالت تفتیشی افسران کو جیل میں تفتیش کرنے کی اجازت دے۔