جناب چاہتے تو آج ہی اٹک جیل سے بذریعہ مرسڈیز اپنے لاڈلے کو ججز گیٹ سے بلاتے،قوم “گُڈ ٹو سی یو” اور “وشنگ یو گُڈ لک “کا انتظار فرمائے۔سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد مریم نواز سمیت لیگی رہنماؤں کے طنزیہ ٹویٹس
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ میں چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا توشہ خانہ کیس ٹرائل کو بھجوانے کے ہائیکورٹ حکم کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔سماعت کے دوران سپریم کورٹ کی جانب اہم ریمارکس دئیے گئے کہ بادی النظر میں ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں غلطیاں ہیں،عمران خان کا حق دفاع ختم کرنا غلط تھا،ٹرائل کورٹ کے جج نے اس فیصلے پر انحصار کیاجو کالعدم ہو چکا تھا۔
عمران خان کو کون سے انصاف کے مواقع دیئے گئے؟ عمران خان کو تو سنا ہی نہیں گیا۔ 3 دفعہ کیس کال کر کے ٹرائل کورٹ نے ملزم کو سزا سنا کر جیل بھیج دیا ،ہم آج مداخلت نہیں کریں گے۔کل ہائیکورٹ میں ہونے والی سماعت کو دیکھیں گے۔
چیف جسٹس کے ریمارکس کے بعد بظاہر یہ تاثر مل رہا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جلد ہی سزا معطل ہو جائے گی۔سپریم کورٹ میں توشہ خانہ کیس سماعت کے بعد ن لیگ کے قائد نوازشریف، چیف آرگنائزر مریم نواز سمیت لیگی رہنماؤں نے چیف جسٹس پر سخت تنقید کی۔
مریم نواز نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کی امیج مزید خراب ہو گی۔
CJP pleading for IK doesn’t make IK look good, it makes CJP look bad. Very brazen.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 23, 2023
لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ جناب چاہتے تو آج ہی اٹک جیل سے بذریعہ مرسڈیز اپنے لاڈلے کو ججز گیٹ سے بلاتے۔ ” گڈ ٹو سی یو” کہتے، پھر ماتحت عدالت کو اپیل سننے کا کہتے۔ تب تک لاڈلے کو کسی اچھے گیسٹ ہاؤس میں درجن بھر دوستوں کے ہمراہ تمام سہولتوں کے ساتھ رہنے کا حکم دیتے۔ مگر اس بار ایک دن کا انتظار لکھ دیا۔
جناب چاہتے تو آج ہی اٹک جیل سے بذریعہ مرسڈیز اپنے لاڈلے کو ججز گیٹ سے بلاتے" گڈ ٹو سی یو" کہتے، پھر ماتحت عدالت کو اپیل سننے کا کہتے، تب تک لاڈلے کو کسی اچھے گیسٹ ہاؤس میں درجن بھر دوستوں کے ہمراہ تمام سہولتوں کے ساتھ رہنے کا حکم دیتے، مگر اس بار ایک دن کا انتظار لکھ دیا۔
— Mian Javed Latif (@Mian_JavedLatif) August 23, 2023
ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ ابھی قوم “گُڈ ٹو سی یو” اور “وشنگ یو گُڈ لک “کا انتظار فرمائے۔
ابھی قوم “گُڈ ٹو سی یو” اور “وشنگ یو گُڈ لک “کا انتظار فرمائے۔ pic.twitter.com/W4Oio08R67
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 23, 2023