لاہور: (نیوز ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ لوگوں کی پارٹی میں شمولیت اس طرح ہو جائے گی کہ جہاز استعمال نہیں کرنا پڑے گا، ابھی ہم شروع ہوئے ہیں آگے آگے دیکھیں ہوتا ہے کیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ انتخابات نئی مردم شماری پر ہونے چاہئیں، میرا خیال ہے جو الیکشن کمیشن نے تاریخوں کا اعلان کیا وہ ضروری تھا، مجھے نہیں لگتا کہ الیکشن مارچ سے آگے جائیں گے۔
جہانگیر خان ترین نے مزید کہا ہے کہ 12مارچ کو سینیٹ کے الیکشن بھی ہیں، سینیٹ کے الیکشن سے پہلے عام انتخابات ہو جانے چاہئیں، ہم ایک سیاسی پارٹی ہیں، پورے پنجاب میں جلسوں کا سسٹم بنائیں گے اور ملک بھر میں جائیں گے۔
انہوں نے کہا ہم جیسے لوگوں کے جوائن کرنے سے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی صرف ایک سیٹ جیتے تھے، ہمارے آنے کے بعد پی ٹی آئی کامیابی تک پہنچی پھر ہی جہاز اڑانا پڑا، کسی پر پابندی نہیں لگنی چاہیے، سیاست میں کھلے طریقے سے بات ہونی چاہیے۔